Home » Miscellaneous » How to install mobile software

How to install mobile software

گھر بیٹھے اپنے موبائل کا سافٹویئر  خود انسٹال کریں

ہمارے موبائل کا سافٹویئر کہی دفعہ انکرپٹ  یا خراب ہو جاتا ہے تواگر ایسا ہوجائے تو آپ فون کو آن کرین
تو فون آن نہیں ہوگا یا پھر آن ہو بھی جائے تو صرف سکرین پر کمپنی کا لوگو ہی نظر آتا ہے ۔
آپ کے ساتھ بھی  اگر ایسا ہوا ہو تو آپ اپنے گھر میں بیٹھے اپنے موبائل کا سافٹویئر دوبارہ ری انسٹال کر سکتے ہیں یا سافٹویئر فلیش کر کے دوبارہ جدید سافٹویئر انسٹال کر سکتے ہیں
آپ کو میں ترتیب کے ساتھ ایک ایسا طریقہ بتاؤں گا جس سے آپ لوگ اپنے انکرپٹ موبائل کا سوفٹویئر اس کو پڑھ کرگھر میں بیٹھے خود سے ہی انسٹال کر سکتے ہیں

میں آپ کو بہت ہی آسان طریقہ بتانے جا رہا ہوں جو تمام   اینڈروئیڈ فون میں انشاءاللہ کام کرئے گا

دوبارہ  موبائل میں سافٹویئر انسٹال کرنے کے لئے آپ کو تین چیزوں کی ضرورت پڑھے گی
1-آپ کے پاس خراب شدہ موبائل کا ہونا ضروری ہے
2- ڈیٹا کیبل کا ہونا آپ کے پاس ضروری ہے
3-  کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سسٹم آپ کے پاس ہونا چاہیے

ان تین چیزیں کا
ضروری کا ہونا ضروری ہے جو اوپر بتای گی ہیں چاہیے جس سے آپ اپنے موبائل میں  سافٹویئر  انسٹال کر پائیں گے جبکہ آپ کو ایک اور بات بھی بتاتا چلوں. خراب موبائل فون میں ہی سافٹویئر انسٹال کرنے کا صرف انتخاب کریں کسی نئے یا پرانے چلتے فون کے ساتھ سوفٹویر انسٹال کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ وہ خراب ہو سکتا ہے ۔

تو آئیے سمجھ لیجیے جن مراحل سے گزر کر ہم اپنے موبائل فون میں نیا سافٹویئر انسٹال کر سکتے ہیں

1- Download Rom
سافٹویئر موبائل میں انسٹال کرنے سے پہلے آپ کو موبائل کا روم انسٹال کرنا ہو گا جس کو ہم بنیادی طور پر stock میں بھی کہہ سکتے ہیں اور ہر ایک موبائل کے لئے علیحدہ علیحدہ سٹاک روم ہوتے ہیں۔ روم انسٹال کرنے کیلئے آپ کو ہر حال میں گوگل پر جانا ہو گا اور آپ وہاں جا کے اپنے موبائل کا نام لکھ کر اس کا روم تلاش کریں آپ کو گوگل کے سرچ بار میں جا کر کچھ اس طرح لکھنا ہو گا
Stock rom download for (mobile name)
اپنے موبائل کا ماڈل لکھ روم تلاش کر کے اس کو ڈونلوڈ کر کے آپ اپنے پاس رکھ لیں

2- Download SP flash tool
اس مرحلے میں آپ اپنی ایس پی فلیش ٹول ڈانلوڈ کر لیں اس سافٹویئر سے آپ اپنے کمپیوٹر میں اپنے موبائل کا سافٹویئر اوپن کر سکیں گے اور اپنے موبائل میں انسٹال کر سکیں گے ۔ یہ والا سافٹویئر بھی آپ کو گوگل سے ہی ڈانلوڈ کر نا پڑے گا اور ان کی اپنی اوفیشل ویب سائٹ سے بھی آپ ڈانلوڈ کر سکتے ہیں اور کبھی کبھار یہ والا سافٹویئر موبائل کے سٹاک روم کے ساتھ ہی آ جاتا ہے لیکن اگر نہ بھی آئے تو آپ ڈانلوڈ کرسکتے ہیں کیونکہ یہ سافٹویئر بے حد ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس سے کے موبائل اور کمپیوٹر کا کنکشن بنتا ہے ۔

3-Download USB driver and then install
Android USB drive
یہ اوپشن تیسرے نمبر پہ آئے گا
اس سافٹویئر کے ذریعے کمپیوٹر آپ کے موبائل پہچان کر سکے گا  تا کہ آپ کے موبائل کی کمپنی کا معلوم سکے ہے اس کے ذریعے سے آپ اپنے موبائل کو فلیش کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعے سے سافٹویئر انسٹال ہو سکے گا ۔
یہ سب کچھ کرنے کے لیے آپ کو گوگل کے سرچ بار میں جا کر یہ لکھنا پڑے گا
Download USB driver for ( phone model number ).

انڈرائیڈ فون میں یو ایس بی ڈرائیور ڈانلوڈ کرنے کے بعد آپ کو اس کو اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کر نا پڑے گا ۔ انسٹال کرنے کے بعد آپ کو چیک کرنا پڑے گا کہ کیا یہ مکمل طور پر انسٹال ہو چکا ہے ہے یا نہیں ۔ انسٹال ہونے کے بعد بھی اگر یہ ٹھیک طرح کام نہیں کرتا تو اس کا مطلب ہے صاف ہے کمپیوٹر آپ کے موبائل کی شناخت نہیں کر پا رہا ۔
اس کے لئے آپ کو اپنے کمپیوٹر کے My computer والے آپشن پر کلک کرنا ہے وہاں پر ڈیوائس منیجر پر جا کر آپ کو چیک کرنا ہے کہ  یو ایس بی ڈرائیور اچھے سے انسٹال ہوا ہے کہ نہیں ۔ اگر انسٹال ہو گیا ہے تو اچھی بات ہے اگر نہیں تو دوبارہ کوشش کریں ۔
انسٹال کرنے کے بعد آپ کو نیکسٹ سٹپ فالو کرنا پڑے گا اس کے لئے آپ کا جو روم ڈانلوڈ کیا ہو گا وہ کھولنا پڑے گا اور اس میں آپ کو ایک ایس پی فلیش ٹول اوپشن ملے گا. ہو سکتا ہے آپ کو یہ اوپشن روم کے اندر نہ ملے تو جو ایس پی فلیش آپ نے ڈونلوڈ کیا ہو گا اس کو اوپن کر لیں وہاں آپ کو ایک نیلے رنگ کا اوپشن ملے گا جس کا نام فلیش ٹول ہو گا اس پے جا کے رایٹ کلک کریں اور پھر رن ایز ایڈمنسٹریٹر پر کلک کریں. کلک کرنے کے بعد آپ کا سوفٹویر اوپن ہو جائے گا.
اوپن ہونے کے بعد آپ کو سیکٹر لوڈنگ پر کلک کرنا ہو گا
جس پر آپ سکیٹر لوڈنگ پر کلک کریں گے تو ایک نیا ونڈو کھل جائے گا جو روم آپ نے ڈانلوڈ کیا ہو گا وہ اوپن جائے گا جس کے اندر آپ کو فارم وئیر کا آپشن مل جائے گا ۔ جس پر آپ کلک کر کے اسے کھول سکتے ہیں اس کو کھولنے کے بعد آپ کو وہاں ایک اینڈرائیڈ سکیٹر فائل نامی ایک آپشن ملے گا جسے آپ سلیکٹ کریں آپ کو اوپن کے بٹن پر کلک کر دینا چاہیے
جیسے ہی آپ اوپن پر کلک کریں گے تو فائل جو آپ نے سکیٹر لوڈنگ کے اندر کھول رکھی تھی وہاں لوڈ ہو جائے گی ۔

لوڈ ہونے کے بعد آپ کو اپنے موبائل کی بیٹری اور سم کارڈ  نکال دیں ۔پھر ڈانلوڈ پر کلک کریں ۔
آپ کو ٪ 100  ڈونلوڈ ہونے تک انتظار کرنا چاہیے یاد رہے بیٹری کو موبائل سے نکالنے کے بعد موبائل کو یو ایس بی کے ذریعے کمپیوٹر سے کنیکٹ کریں
جیسے ہی آپ کنیکٹ کریں گے تو ڈانلوڈنگ کی گلابی بار سرخ ہو جائے گا اور ٪100 ہونے تک آپ انتظار کریں ۔ ایسا کرنے کے لئے 5 سے سات منٹ لگ سکتے ہیں اور جیسے ہی آپ کا یہ پروسیس مکمل ہو گا تو سکرین پر ایک سبز رنگ کا نشان آ جائے گا کہ پروسس مکمل ہو چکا ہے ۔جس کا صاف مطلب ہو گا کہ موبائل میں سافٹویئر انسٹال ہو چکا ۔ اس کے بعد آپ موبائل میں بیٹری لگا کر ایسے آن کر لینا تو موبائل میں سافٹویئر اپڈیٹ ہو کر چلنا شروع ہو جائے گا ۔ امید ہے آپ کو یہ طریقہ سمجھ آ گیا ہو گا اور آپ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

Spread the love

Related Posts